22 اکتوبر 2016 - 20:07
روس کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ، اکیس افراد ہلاک

روس کے علاقے سائبیریا میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں اکیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ماسکو سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر سائبیریا کے اولڈ یوریگوو میں گرکر تباہ ہوا ہے - مقامی ہنگامی خدمات کے ادارے کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر لینڈ کر رہا تھا - ہیلی کاپٹر میں بائیس مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے جس میں اکیس کی موت ہوگئی ہے - ایک شخص شدید طور پر زخمی ہے جبکہ تین دیگر لوگوں کی تلاش جاری ہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲